پاکستان کے موجودہ حالات ڈاکٹر طاہر القادری کی 1972میں لکھی گئی ڈائری میں کھینچے گئے نقشے کے مطابق ہیں، ڈاکٹر حسن محی الدین

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:10

اٹک/ چھچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سپریم کمانڈر ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادی کی الیکشن میں دھاندلی کی پیشنگوئی کے ثابت ہونے پر آج تک باقی پارٹیاں اور عوام واویلا کررہے ہیں، پاکستان کے موجودہ حالات ڈاکٹر طاہر القادری کی 1972میں لکھی گئی ڈائری میں کھینچے گئے نقشے کے مطابق ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کی ڈیل گنبد خضری ٰ سے ہے وہ لٹیروں، غاصبوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر پاکستان بچانے کی منزل سے پیچھے کبھی نہیں ہٹیں گے، مصطفی انقلاب کا سورج غروب نہیں ہوا دوسری طرف (مغرب میں) چمک رہا ہے، انقلاب کا سورج کبھی غروب نہیں ہو گا، آج مختلف تنظیموں اور جماعتوں پر دہشتگردی کے لیبل لگ رہے ہیں مگر پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن سفیر امن قرار پائی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن تحصیل حضرو کے زیر اہتمام منعقدہ ” سفیر امین کانفرنس“ سے خصوصی خطاب میں کیا جس کی صدارت پیر گل بادشاہ مانکی شریف نے کی، اس موقع پر صدر صدر علماء کونسل راولپنڈی ڈویژن صاحبزادہ انیس احمد غفوری ، منہاج القرآن تحصیل حضرو حاجی محمد اختر ، ناظم تحریک چودھری سعید اختر، انچارج میڈیا سیل محمد طارق عشتم، چودھری محمد صفدر، ملک محمد رفیق، چوہدری عبدالرشید، چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) ندیم رضا خان، سینئر صحافی نثار علی خان، سابق ناظم حضرو نزاکت خان، سابق ناظم سٹی حاجی شیراز خان، رئیس ڈار، پی ٹی آئی رہنما جہانزیب خان سمیت دیگر شخصیات اور سینکڑوں کارکنان و عوام علاقہ بھی موجود تھے، تقریب سے صدر پی پی پی تحصیل حضرو نصیر جدون نے بھی خطاب کیا اور پی اے ٹی کو تحصیل حضرو میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا، ڈاکٹر حسن محی الدین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی شہادتیں، دھرنے کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انقلاب کے بعد عوام کا ہاتھ اور ظالم و جابر حکمرانوں کا گریبان ہوگا، انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی سال قبل گلبدین حکمت یار کے سامنے علامہ طاہر القادری نے طالبان کو کل کا دہشگرد قرار دینے کی پیشنگوئی کی تھی، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قرآن مجید پر حلفاً عہد کررکھا ہے کہ وہ اس وقت تک قوم کیلئے لڑینگے جب تک ملک میں انقلاب نہیں آ جاتا، ہماری ڈیل کسی جابر ، ظالم ، غاصب سے نہیں ہو سکتی، شہدائے ماڈل ٹاوٴن کے ایک ایک خون کے قطرے کا حساب لیں گے، حکمرانوں ، لٹیروں کی طرف سے بھیجے گئے طوفان اور آندھیاں ہمیں گرنے کی بجائے مزید مضبوط کررہی ہیں اور جب ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب کیلئے چلتے ہیں تو بڑے بڑے ایوانوں پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے اور یہ سفر اس وقت تک جاری و ساری رہے گا جب تک پاکستان میں انقلاب نہیں آ جاتا، ہمارے قائد، منشور اور کارکنان چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔

متعلقہ عنوان :