نائن زیرو سے برآمد اسلحہ فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا
ہفتہ 14 مارچ 2015 13:08
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز کے آپریشن کے دوران برآمد کیے گئے اسلحے کو فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔فارنزک لیبارٹری میں معائنے کے بعد ماہرین اسلحے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔
(جاری ہے)
نائن زیرو سے آپریشن کے دوران مختلف ہتھیار برآمد ہوئے تھے جن کے حوالے سے ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ یہ اسلحہ نیٹو کے کنٹینرز سے چوری ہونے کا شبہ ہے، اس اسلحے کو فارنزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیاہے۔
۔ماہرین اسلحے کا فارنزک معائنہ کرکے رپورٹ مرتب کریں گے۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماضی میں شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت کے واقعات میں ملنے والی گولیوں کے خولوں سے بھی اس اسلحے کی فارنزک رپورٹ کا موازنہ کیا جائے گا۔۔فرانزک معائنے کے لیے بھیجے گئے ہتھیاروں کی تعداد درجنوں میں بتائی جاتی ہے۔سب سے زیادہ ہتھیار پاپوش نگر پولیس اسٹیشن کے ذریعے معائنے کے لیے فارنزک لیبارٹری بھیجے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.