محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کی کارروائی ،مطلوب دہشت گرد ، بھتہ خور گرفتار، ملزم سے دستی بم ، پستول اور کارتوس بھی برآمد

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کی کارروائی مطلوب دہشت گرد ، بھتہ خور روف کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم سے دستی بم ، پستول اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے کامیاب کارروائی کر کے مطلوب دہشت گرد بھتہ خور گرفتار کر لیا ہے محکمہ انسداد دہشت گرد کے احکام کے مطابق مردان کے نواحی علاقے میں گھر میں کارروائی کر کے ایک بھتہ خور کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد بھتہ خور سے دستی بم ، پستول اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں گرفتار ملزم کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے ملزم بھتہ خوری اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور ابتدائی تفتیش کے دوران 9 وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کر چکا ہے محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :