پاکستان کے جوہری معاملات پر نظر رکھنے کے لیے راجستھان میں بھار ت اسرائیل انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ مانیٹرنگ سینٹر قائم

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کوٹہ بوندی میں بھارت و اسرائیل کے انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ مانیٹرنگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسے پاکستان کے جوہری معاملات پر نظر رکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ہے کہ اس مانیٹرنگ سینٹر میں اسرائیل سے خریدے گئے جدید حساس ا?لات نصب کیے گئے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سینٹر سے اسرائیل اور بھارت پاکستان کے بعض حساس نوعیت کے معاملات کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اس سے پہلے بھارت اور اسرائیل جموں میں قائم اس قسم کے مانیٹرنگ سینٹر کام کررہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل، پاکستان کے جوہری معاملات پر نظر رکھنے کے لیے بھارت کے انٹیلی جنس نظام کو ایک عرصہ سے استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :