پاکستانی سفیرسہیل محمودنے ترک صدررجب طیب اردگان کواپنی سفارتی اسنادپیش کیں

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:52

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)ترکی میں پاکستان کے نئے تعینات سفیرسہیل محمودنے ترک صدررجب طیب اردگان کواپنی سفارتی اسنادپیش کیں ۔یہ اسنادانہوں نے انقرہ میں صدارتی محل میں منعقدہ ایک پروقارتقریب میں پیش کیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیرسہیل محمودنے ترک صدررجب طیب اردگان کوصدرممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف کی طرف سے مبارکبادکاخصوصی پیغام پہنچایا۔سفیرنے کہاکہ پاکستانی عوام اورقیادت برادرترک قوم سے گہری محبت رکھتی ہے اورمزیدکہاکہ میرے لئے ترکی میں پاکستان کاسفیرہوناایک اعزازہے