ایم کیوایم کے گرفتارافرادپرتشددکیخلاف وکلا،انسانی حقوق کی تنظیمیں اورصحافی آوازاٹھائیں۔الطاف حسین

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:52

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) قائدایم کیوایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کی آڑمیں آپریشن کارخ ایم کیوایم کی جانب موڑ دیاگیاہے،جناح پورسازش کی طرح باہر سے لایاگیااسلحہ دکھاکربدنام کیاجارہاہے،ایم کیوایم کے گرفتارافرادپرتشددکیخلاف آوازبلندکی جائے،وکلا،انسانی حقوق کی تنظیمیں اورصحافی تشددکیخلاف آوازاٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نینائن زیروپرآئینی وقانونی ماہرین اورلیگل ایڈکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری70سال کی بیوہ بہن سائرہ اسلم کے گھرپر2مرتبہ چھاپاکیوں ماراگیا،حکام بتائیں کہ اگرانکی بہن بیٹی کیساتھ ایساہوتوان پرکیاگزریگی۔ الطاف حسین نے کہا کہ گرفتار افراد پربدترین تشددکیاجارہاہے اور ان کیساتھ جنگی قیدیوں جیساسلوک کیاگیا۔نورالدین سبحانی کوٹارگٹ کلرظاہرکیاگیا،وہ نائن زیروپرباورچی ہیں۔گرفتارافرادمیں میری خالہ زادبہن کابیٹااورمیرابھانجاعبدالعزیزبھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کرپٹ سیاسی کلچراوراسٹیٹس کوکاخاتمہ چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :