دبئی جانے والے خاتون سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) بینظیر ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی خاتون سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے خاتون کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو خاتون سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برامد ہوئے جس کے بعد اہلکاروں نے خاتون کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے خاتون سے برآمد ہونے والے ڈالر قبضہ لے کر خاتون سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :