کراچی میں خون ریزی کا سلسلہ جاری‘ رینجرز کی تازہ کارروائی میں 3 گینگسٹرز مارے گئے

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کراچی میں خون ریزی کا سلسلہ جاری‘ رینجرز کی تازہ کارروائی میں 3 گینگسٹرز مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے مقابلے کے بعد گینگ وار کے تین اہم کارندوں کو مار گرایا ہلاک ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لیاری ریکسر لائن میں رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران لیاری گینگ کے ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کر دی رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت اظہر عرف بڈھا، وسیم اور حسام کے نام سے کی گئی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کاس تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔ ملزمان اغوا برائے تاوان، قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :