بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری آتشزدگی‘ متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے جرمنی کی عدالت میں مقدمہ دائر
ہفتہ 14 مارچ 2015 11:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے جرمنی کی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے، جبکہ اسی طرح کا ایک مقدمہ اٹلی کی ایک عدالت میں اس کمپنی کے خلاف دائر کیا جائے گا، جس نے اس فیکٹری کو سوشل آڈٹ سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔فیکٹری متاثرین میں سے چار کے ورثاء نے جرمنی کے شہر دورٹمنڈ کی ریجنل عدالت میں جرمن برانڈ KIK کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں سوگوار خاندانوں میں سے ہر ایک کو تیس ہزار یورو بطور معاوضہ ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری کی آتشزدگی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور مزدور رہنماوٴں نے کل کراچی پریس کلب پر اس پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا۔(جاری ہے)
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر منصور نے اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ جرمن برانڈ KIK کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جس کی مصنوعات علی انٹرپرائز پر تیار کی جاتی تھیں۔
اس کمپنی نے معاوضے کی باقی رقم ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں متاثرین کے 15ورثاء بھی اٹالین کمپنی RINA پر اٹلی کے شہر میلان میں مقدمہ کریں گی، جس نے علی انٹرپرائز کو سوشل آڈٹ سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔ناصر منصور نے بتایا کہ کارکنان اور ان کے خاندان کو گروپ انشورنس اور گریجویٹی کی ادائیگی کے لیے مقامی سطح پر ایک مقدمہ سندھ کے کمشنر برائے تلافی کے سامنے دائر کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گیارہ ستمبر 2012ء کو بلدیہ ٹاوٴن میں قائم علی انٹرپرائز فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 250 سے زیادہ کارکن ہلاک اور بہت سے دیگر زخمی ہوئے تھے۔اسے ملکی تاریخ سب سے بدترین صنعتی آتشزدگی سمجھا جاتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.