محکمہ داخلہ پنجاب کا ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ کیلئے دوبارہ نظر بندی کا حکم
ہفتہ 14 مارچ 2015 11:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے ذکی الرحمان لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری کر دئیے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مبینہ طور پر ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری کئے ۔ ذکی الرحمان لکھوی کی مزید ایک ماہ کے لئے نظربند ی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا تھا ۔
عدالتی فیصلے پر بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کی تھی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنایا ۔(جاری ہے)
عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ حکومت کی جانب سے جاری نظربندی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کرے گی۔ واضح رہے کہ لکھوی کی رہائی کے حکم کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور ان سے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی لکھوی کی نظربندی ختم ہونے پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.