Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت آج ہوگی،

مخالف فریق اپنے سب داؤ آزما چکے ہیں یہ لوگ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے موڈ میں ہیں، ایڈووکیٹ بابر اعوان

جمعہ 13 مارچ 2015 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت آج سیشن جج محمد تنویر کی عدالت میں ہو گی ۔ گزشتہ سماعت میں ایڈووکیٹ بابر اعوان کے وکالت نامے پر دائر اعتراض کی درخواست پر عمران خان کے وکیل شاہ خاور بخاری نے 4 صفحات پر مشتمل جواب عدالت میں داخل کروایا تھا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو بیان دیتے ہوئے ایڈووکیٹ بابر اعوان نے کہا ہے کہ مخالف فریق اپنے سب داؤ آزما چکے ہیں یہ لوگ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے موڈ میں ہیں تاکہ کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو سکے لیکن ہم آج ون ڈے کھیلیں گے اور تمام وکٹیں یارکر گیندوں سے گرائیں گے ، ایڈووکیٹ احسن الدین شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم تو قانون کی جنگ لرنے والے ہیں اگر بات کرکٹ کی ہے تو ہم بھی چوکے چھکے لگانے میں ماہر ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات