ہنگو: سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،3ریموٹ کنٹرول بم برآمد،2دہشتگرد گرفتار

جمعہ 13 مارچ 2015 23:47

ہنگو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء ) سکیورٹی فورسز نے ہنگو کے علاقے ٹل اور کرم ایجنسی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرکے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز ٹل اور کرم ایجنسی میں سرچ آپریشن کیا اس دوران فورسز نے 20،25اور 30کلو وزنی تین ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرلئے اور دو دہشتگردوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔