بینظیر آئیر پورٹ پر کسٹم آفیسر کی جانب سے رشوت لینے کی ویڈیو آنے پر وفاقی وزیر داخلہ کا نو ٹس،

باہر ممالک میں ملک کی بدنامی ہوئی ہے کرپٹ آفیسر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔وزیر داخلہ کا حکم

جمعہ 13 مارچ 2015 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء)بینظیر آئیر پورٹ پر کسٹم آفیسر کی جانب سے رشوت لینے کی ویڈیو آنے پر وفاقی وزیر داخلہ نے نو ٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا باہر ممالک میں ملک کی بدنامی ہوئی ہے کرپٹ آفیسر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز برطانوی اخبار میں سنڈے مرر میں خبر شائع ہوئی کہ اسلام آباد بینظیر آئیر پورٹ پر رشوت لیکر ایک کسٹم آفیسر نے شہری کو چھوڑدیا اور متعلقہ شہری نے اس واقعہ کی ویڈیو بناتے ہوئے برطانیہ جاکر سارے راز سے پردہ اٹھا لیا ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رپورٹ شائع ہونے کے بعد ایکشن لیا ہے باہر ممالک میں اس واقعہ کے بعد ملک کی بدنامی ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے ، وفاقی وزیر نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ متعلقہ کسٹم آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفیش کی جائے اور تمام تحقیات سے وزارت کو 48گھنٹے میں اگاہ کیا جائے ۔