حکومت تعلیم میں ترقی کے دعوے کر تی ہے لیکن کوئٹہ میں قائم سکولوں کوبندکیاجارہاہے حکومت اس معاملے میں اپناکرداراداکرے، خواتین اراکین اسمبلی بلوچستان

جمعہ 13 مارچ 2015 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) بلوچستان کے خواتین اراکین اسمبلی نے کہاہے کہ حکومت تعلیم میں ترقی کے دعوے کرتی ہے لیکن دوسری جانب کوئٹہ شہرمیں قائم سکولوں کوبندکیاجارہاہے حکومت اس معاملے میں اپناکرداراداکرے ان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرشمع اسحاق،مسلم لیگ ن کے راحیلہ درانی اورجمعیت علماء اسلام کے احسن بانو نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیاڈاکٹرشمع اسحق نے کہاکہ پاک گرلز سکول کے بندش سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان نے گزشتہ روز ایوان کے دوران تین رکنی کمیٹی بنائی تھی اورتین رکنی کمیٹی نے سکول کادورہ کیاوہاں اساتذہ والدین اورایکس ناظم سے ملاقات کی اورسکول سے متعلق صورتحال جائزہ لیاانہوں نے کہاکہ ایک بارپرہواکی بیٹی کوسکول سے دورکی جارہی ہے وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ سکول بھرولیکن یہاں پرسکولیں بند کئے جارہے ہیں اورخواتین اساتذہ کوبھی ہراساں کیاگیاہے مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والی رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ درانی نے کہاکہ سکول کے دورے کے موقع پراساتذہ والدین اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی وہاں عجیب صورتحال سامنے آئی کہ سکول کی زمین کوایک پلازے کے مالک نے دوہزارفٹ کے قریب وہاں پرپلازہ تعمیرکیااورپلازے کوبجلی فراہم کرنے کیلئے ایک بڑے جرنیٹرکولگایاگیاہے جس کی آوازسے وہاں کے اساتذہ اورطالبات ذہنی بیماریوں میں مبتلاہوگئے ہیں اورن کے ذہینوں پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ہم دعویٰ کررہے ہیں کہ 25فیصدتعلیم پرخرچ کی جارہی ہیں لیکن شہرکے اوسط میں سکولوں کایہ پوزیشن ہے کہ شہرکے اکثرسکولوں کوتالے لگائے جارہے ہیں اورسکول میں اساتذہ اورطالبات کے ساتھ جانوروں جیساسلوک کیاجارہاہے میشرتعلیم سرداررضابڑیچ نے کہاکہ پاک گرلز سکول کوبند نہیں کیاجارہاہائی سیکشن میں345اورپرائمری سیکشن میں180کے قریب لگ بھگ طالبات ہے اور60کے قریب اساتذہ ہے یہ علاقہ کمرشل بن گیاہے اورہماری کوشش ہے کہ سکول کی زمین پرقبضہ ہونے کی بجائے وہاں محکمہ تعلیم کی ڈائریکٹ کوشفٹ کیاگیاہے دوہزارفٹ سکول کی زمین واگزارکرانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جائیں گے
اسپیکرجان محمدجمالی نے کہاکہ معاملہ کورٹ میں ہیں ہم اراکین خواتین اسمبلی کوسپورٹ کرنے کیلئے وکیل مقررکریں گے