صوابی، نماز جنازہ کے دوران مخالف فریق کی فائرنگ سے جنازہ میں شامل ایک شخص جاں بحق، دوزخمی، ایک ملزم گرفتار

جمعہ 13 مارچ 2015 23:45

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) صوابی کے علاقہ جھنڈہ میں نماز جنازہ کے دوران مخالف فریق کی فائرنگ سے جنازہ میں شامل ایک شخص جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے ۔پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

صنوبر ولد شیبر سکنہ بینہ میرہ طوطالئی ضلع بونیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعہ کی شام موضع جھنڈہ کھنڈاؤ میں ایک رشتہ دار میجر کے جنازہ میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ اس دوران مخالفین نے ان پر جنازہ کے بعد فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ اور محمد علی ولد دولت سکنہ غنڈہ سووائی چینگلئی شدید زخمی ہوگئے جبکہ جنازہ سے فارغ ہوکر جانے والا ایک شخص لال زادہ ولد سید نواس سکنہ قاسم آبادمینئی جاں بحق ہوگیا ۔

قتل کی دعویداری خالد اور میر افضل ساکنان رستم پر کی گئی ہے اور وجہ سابقہ عداوت بیان کی ہے ۔صوابی پولیس نے ایک مبینہ ملزم میر افضل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :