حیدرآباد،الطاف حسین کے والدنذیر حسین مرحوم کی48 ویں برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کااہتمام

جمعہ 13 مارچ 2015 23:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) الطاف حسین کے والدنذیر حسین مرحوم کی48 ویں برسی کے سلسلے میں ایم کیو ایم حیدرآباد زونل آفس پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کااہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی وفاتحہ خوانی میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن و ایم این اے وسیم حسین ، زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی راشد خلجی ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ،دلاور قریشی، سیکٹر و یونٹس ، شعبہ خواتین ،شعبہ نشر واشاعت ، سوشل میڈیا، گہوارہ ادب، اے پی ایم ایس او، الیکشن سیل، فنانس، علماء کمیٹی، اسپیچ کمیٹی، ایجوکیشن کمیٹی، گریجویٹ فورم، سوشل فورم کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قران خوانی و فاتحہ خوانی کے اختتام پر الطاف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم ، قائدِ تحریک کے بھائی ناصر حسین اور بھتیجا عارف حسین شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور الطاف حسین کی صحت ِ کاملہ و عاجلہ ، درازی عمر بالخیر او ر تحریک کی کامیابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔