الیکشن کمیشن ، مارچ 2013کے بعد شناختی کارڈ بنانیوالے 87ہزار نئے ووٹرز کا اندراج ، وفات پانیوالے 14 ہزار افراد کے نام خارج،

انتخابی فہرستیں مختلف مقامات پر ڈسپلے سنٹر پر آویزاں ، اگلے ہفتے انتخابی شیڈول جاری کردیا جائیگا

جمعہ 13 مارچ 2015 23:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے مارچ 2013ء کے بعد شناختی کارڈ بنانے والے 87 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج اور وفات پانے والے 14 ہزار افراد کے نام خارج کردیئے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات پر کام کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ووٹر لسٹوں میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور 87 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے جنہوں نے مارچ 2013ء کے بعد نئے شناختی کارڈ بنوانے ہیں الیکشن کمیشن نے اس عرصے میں وفات پا جانے والے 14ہزار افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے نکال دیئے ہیں جبکہ انتخابی فہرستوں کو مختلف مقامات پر ڈسپلے سنٹر قائم کرکے آویزاں کردیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے انتخابی شیڈول جاری کردیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :