کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے،

مارکیٹ میں تیزی کارجحان،کے ایس ای 100انڈیکس 4بالائی حدوں کو عبور کرتاہوا 32900 پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا

جمعہ 13 مارچ 2015 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء) کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ،جمعہ کو مارکیٹ میں تیزی کارجحان دیکھا گیا ،کے ایس ای 100انڈیکس 4بالائی حدوں کو عبور کرتاہوا 32900 پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمایے میں 48ارب روپے سے زائد کااضافہ ہوا۔جمعہ کوکاروبار کے آغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان رہا۔

سیمنٹ،بینکنگ اورتوانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس 32800,32700,32600اور32900پوائنٹس کی سطح عبورکرتاہوا 32929.09پوائنٹس پرجاپہنچا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق جمعہ کو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار متحرک دکھائی دیئے اور انہو ں نے نہ صرف خریداری کی بلکہ نئی سرمایہ کاری کو بھی دوام بخشا جس کی وجہ سے کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 346.41پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورانڈیکس 32582.68پوائنٹس سے بڑھ کر 32929.09پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 73.30پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21199.50پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز 23202.03پوائنٹس سے بڑھ کر 23418.05پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ میں 48ارب 57کروڑ27لاکھ 42ہزار 832روپے کااضافہ ہواجس سے مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 73کھرب 7ارب 77کروڑ92لاکھ 49ہزار 296روپے سے بڑھ کر 73کھرب 56ارب 35کروڑ19لاکھ 92ہزار 128روپے ہوگیا۔جمعہ کومجموعی طورپر 15کروڑ74لاکھ حصص کاکاروبار ہوااورٹریڈنگ ویلیو 9ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کو 14کروڑ55لاکھ حصص کاکاروبار ہواتھا اورٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے تک محدود دیکھاگیا تھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روزمجموعی طورپر 346کمپنیوں کاکاروبار ہواجس میں سے 242کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،80میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف سیمنٹ 1کروڑ 66لاکھ،جہانگیرصدیق کمپنی 1کروڑ 35لاکھ،ٹی آرجی پاک 98لاکھ اورپاک الیکٹرون 80لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے لحاظ سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 100روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے بھاؤ میں 51.50روپے کااضافہ جبکہ پاک ٹوبیکوکے بھاؤ میں 32.96روپے اور اٹلس ہنڈاکے بھاؤ میں 6.10روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :