شہر میں قیام امن کیلئے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں،سینیٹر شاہی سید،

شہر کی صورت حال فیصلہ کن موڑ پر داخل ہوچکی ہے ہماری اولین خواہش ہے دو کروڑ سے زائد آبادی کے شہر کو جلد از جلد امن و سکون نصیب ہو ،صدر اے این پی سندھ

جمعہ 13 مارچ 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں قیام امن کے لیے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں شہر کی صورت حال فیصلہ کن موڑ پر داخل ہوچکی ہے ہماری اولین خواہش ہے کہ دو کروڑ سے زائد آبادی کے شہر کو جلد از جلد امن و سکون نصیب ہو دنیا بھر کی نظریں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ پر ہے جب تک دہشت گردوں کو سزا نہیں ہوگی شہر میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ اقتدار کے دوام اور سیاسی مصلحت پسندی نے کراچی نے کے امن کا جنازہ نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے سیاسی رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ الزامات اور غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا پورا موقع دیا جائے،ہم سب کو ریاستی اداروں کی پشت پر کھڑے ہوکر ان کی ہمت افزائی کرنا ہوگی ایسا ماحول پیدا نا ہو جس سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں پراثر پڑے ۔

متعلقہ عنوان :