مولاناسیدشمس الدین کو 13مارچ1974کوبے دردی سے شہیدکردیاگیا،مولانا ولی محمد ترابی

جمعہ 13 مارچ 2015 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولاناعبدالحنان،مولانااللہ دادخیرخواہ،مولاناحبیب اللہ مینگل،حافظ قدرت اللہ لہڑی،حاجی سازالدین،مولانامحمودالحسن اورمولاناسیدعبداللہ شاہ نے مولاناسیدشمس الدین شہیدکی برسی کے موقع پران کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 13مارچ1974کودین دشمن عناصرنے راہ حق کے نامورغازی کوبے دردی سے شہیدکردیالیکن ان کی مظلومانہ شہادت کی برکت سے نہ صرف ژوب میں قادیانوں کے داخلے پرقانونی پابندی لگی بلکہ جمعیت علماء اسلام بھی صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری انہوں نے کہاکہ آج بھی ان کامشن جاری ہے،جمعیت کومٹانے والے خودمٹ گئے انہوں نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ تحریک ختم نبوت،اسلامی نظام کے نفاذاورمدارس کے تحفظ کے لیے ان کے مشن پرعمل درآمدکرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علاوہ ازین انہوں نے 16مارچ کونصیرآبادمیں پیغام امن کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس علاقے میں قیام امن کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی کانفرنس سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،سینیٹرمولاناعطاء الرحمن،حافظ حسین احمد،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اوردیگررہنمامدارس کے تحفظ پرپالیسی سازخطاب کریں گے ،درین اثناء صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی نے 16مارچ کوپیغام امن کانفرنس کے لئے مختلف اضلاع کے دورے کاشیڈول جاری کردیاجس کے مطابق آج14مارچ کوصبح 8بجے سبی،گیارہ بجے بھاگ ناڑی،تین بجے ڈیرہ مرادجمالی،پانچ بجے ڈیرہ اللہ یار،سات بجے اوسہ محمد،نوبجے صحبت پورکادورہ ہوگاجبکہ 15مارچ کودوبجے نصیرآبادمیں مرکزی سالارعبدالرزاق عابدلاکھوکی صدارت میں رضاکاروں کی ریلی نکالی جائے گی۔