کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے دوملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 13 مارچ 2015 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے دوملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے ا ن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو اطلاع تھی کہ کسی بھی وقت علاقہ غیر کی طرف سے گاڑی کے ذریعے کسی سنگین کاروائیوں میں استعمال کرنے کیلئے اسلحہ پشاور لے جایا جا رہا ہے جس پر ایس پی کینٹ رانا عمر فاروق کی زیر نگرانیASP حیات آباد ملک عمران احمد کی زیرقیادت انچارج کارخانوں چیک پوسٹ ASIامیر خیر البشر بمعہ نفری پولیس نے کارخانوں چیک پوسٹ پر موٹر کار نمبر D.1969 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے3 عدد کلاشنکوف برآمد کرکے دو ملزمان بختیار خان ،ثناب گل پسران گل خان ساکنان ماشو خیل بڈھ بیر کو گرفتار کر انکے خلاف مقدمات درج کر د یئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :