ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکورٹی فورس کا سرچ آپریشن ، بی آر اے کے متعدد دہشتگرد ہلاک

جمعہ 13 مارچ 2015 21:11

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکورٹی فورس کا سرچ آپریشن دو مختلف واقعات میں بی آر اے کے متعدد دہشتگرد ہلاک شرپسندوں کے خفیہ ٹھیکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ دہشتگردی میں استعمال ہونے والے اسلحہ اور تیزاب کے ڈرموں کے ضائع کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کوڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکورٹی فورس نے دو مختلف واقعات میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے فائرنگ کے تبادلے میں بی آر اے کے متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں سات اعدد بارہ بور ائفل دو عدد تیس بور پستول دو عدد دستی بم ایک عدد دور بین سات موٹر سائیکلیں 30ڈیٹو نیٹر ایک وارلائس سیٹ ، شامل ہے جبکہ دو من بارود بھی برآمد کیا گیا ہے دوسرے چھاپے میں 34ڈرم تیزاب 3عدد رائفل 4عدد ٹائم بم ،19موٹر سائیکلیں اور آئیڈیز برآمد کی گئی دہشتگردوں نے کئی موٹر سائیکلوں کو جلا دیا ۔

جس میں ایک ڈبل ڈور ھاڑی بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :