پاکستان اور افغانستان کی ترقی پسند قوتوں کو مذہبی جنونیت اورسامراجی غاضبانہ قبضے کے مشترکہ چیلنج کا سامنا اس کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور پروگرام کی جدجہد کی جائے گی ،افغانستان پاکستان کی ترقی پسند سیاسی جماعتوں کی دور روزہ کانفرنس کا مشترکہ علامیہ

جمعہ 13 مارچ 2015 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء ) پاکستان اور افغانستان کی ترقی پسند قوتوں کی مذہبی جنونیت اور سامراجی غاضبانہ قبضے کے مشترکہ چیلنج کا سامنا اسکا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور پروگرام کی جدوجہد کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ترقی پسند قوتوں کی دور روزہ کانفرنس کے دوران کیا گیا ۔

افغانستان سالیڈ یرٹی پارٹی کی ترجمان صیلحے غفار نے کہا کہ کی موجودہ حکومت عورتوں اور محنت کش عوام کے خلاف ہے ۔وارلارڈز قاتل اوررجعتی قبائلی رہنما حکومت اور پارلیمنٹ میں موجود ہیں وہ افغانستان کی موجودہ حکومت کو فروغ دینے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے کہا کہ مذہبی جنونیت کامقابلہ کرنے کیلئے سرحد کے دونوں طرف ایک مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت کوسالہا سال سے رہنے پرامن افغان مہاجرین کو تنگ نہیں کرنا چاہیے وہ افغانستان مہاجرین جن کے پاس شناخت کی دستاویزات نہیں ہے ان کو دستاویزات جاری کی جائیں ۔اس موقع ایک پر مشترکہ علامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے اندر عورتوں کی سیاسی پارٹیوں کے اندر فیصلہ سازی کے اداروں میں موئژ شمولیت بارے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا گیا اورکہاگیا کہ مذہبی جنونیت کے خاتمے کیلئے دونوں ملکوں کے اندر بائیں بازو کی قوتیں اپنا تاریخی کردار اداکرتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :