سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: ٹرائل میں تاخیر پر پاکستان کا احتجاج
جمعہ 13 مارچ 2015 21:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) دفتر خارجہ نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں 'جان بوجھ کر' کی جانے والی تاخیر اور پاکستان میں لکھوی کے ٹرائل میں واویلا مچانے پر احتجاج کیا۔ خیال رہے کہ یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب ممبئی حملہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔
ذکی الرحمٰن لکھوی دیگر 6 ملزمان کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید تھے، 18دسمبر 2014 کو وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ہندوستانی سفیر کو پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ لکھوی کے معاملے پر ہندوستانی رویہ مناسب نہیں ہے۔(جاری ہے)
ایک سینئر آفیشل نے ڈان ڈاٹ کام کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پاکستان نے لکھوی کو ایم پی او کے تحت نظر بند رکھا اس لیے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے ٹرائل کے حوالے سے پاکستان کی نیت شک کرنا جائز نہیں۔
انہوں نے ممبئی حملوں کے ملزمان کے ٹرائل میں تاخیر کا ذمہ دار ہندوستان کو قرار دیا۔ 'پاکستان کی متعدد مرتبہ کوششوں کے باوجود اہم شواہد ہمارے حوالے نہیں کیے گئے۔' انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کو ہندوستان میں موجود ملزمان سے تفتیش نہیں کرنے دی جارہی جس کے باعث ٹرائل کی کارروائیوں میں تاخیر ہورہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.