فاٹا میں سینیٹ کی 4 نشستوں کیلئے طریقہ کار تبدیل کرنے کا حکم نامہ باضابطہ طور پرواپس، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے سینیٹ کی 4 خالی نشستوں پر ا نتخابات کرانے کا شیڈول دوبارہ جاری کرے گا

جمعہ 13 مارچ 2015 20:42

فاٹا میں سینیٹ کی 4 نشستوں کیلئے طریقہ کار تبدیل کرنے کا حکم نامہ باضابطہ ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) فاٹا میں سینیٹ کی 4 نشستوں کیلئے طریقہ کار تبدیل کرنے کا حکم نامہ باضابطہ طور پرواپس لے لیا گیا اور اس سلسلے میں وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے سینیٹ کی 4 خالی نشستوں پر الیکشن کرانے کا شیڈول دوبارہ جاری کرے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے فاٹا میں سینیٹ کے انتخابات میں کا 1985ء کا طریقہ کار بحال کرنے کیلئے 4 مارچ کو ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت فاٹا کے رکن اسمبلی کو 4 کی بجائے 1 ووٹ ڈالنے کی اجازت لی گئی تھی جس پر فاٹا کے ایک گروپ نے شدید احتجاج کیا اور انہوں نے یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جبکہ الیکشن کمیشن نے صدارتی حکم نامے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور الیکشن ملتوی کردیئے گئے تاہم سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کے بعد حکومت نے صدارتی حکم نامہ واپس لینے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر اس وقت کے قائمقام صدر سپیکر ایاز صادق نے صدارتی حکم نامہ واپس لینے کی سمری کی منظوری دی اور جمعہ کو باضابطہ طور پر واپس لیکر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور اس کی ایک کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے ۔