شمالی وزیرستان میں عارضی بے گھر افراد کی واپسی کا عمل (کل ) سے شروع ہوگا،
10 لاکھ عارضی بے گھر افراد کوان کے گھروں میں واپس بھیجنے میں وقت لگے گا،حالات بہتر ہونے پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس ان کے گھروں کو بھیجنا شروع کر دیں گے، وفاقی وزیر سیفران کی برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو
جمعہ 13 مارچ 2015 20:42
اسلام آباد /برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں شہریوں کی ان کے گھروں کو واپسی (کل )اتوار سے شروع ہو جائے گی۔جمعہ کو جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے10لاکھ کے قریب افراد کی اپنے گھروں کو مرحلہ وار واپسی کا عمل اتوار سے شروع ہورہاہے ۔
ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے امور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے برطانو ی خبر ایجنسی کو بتایا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز گزشتہ برس جون میں کیا تھا جس کے باعث وہاں سے قریب دس لاکھ باشندے بے گھر ہوئے تھے۔(جاری ہے)
عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ ظاہر ہے کہ اتنے زیادہ باشندوں کی ان کے گھروں کو واپسی میں وقت لگے گا۔
لیکن جیسے جیسے حالات بہتر ہوتے جائیں گے، ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس ان کے گھروں کو بھیجنا شروع کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں داخلی ہجرت کرنے والے کل تقریباً دو ملین شہریوں کو واپس ان کے آبائی علاقوں میں بھیجنا ہے۔ ان شہریوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے بھی ہے اور دو دیگر قبائلی علاقوں جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی سے بھی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.