کراچی آپریشن کی رفتار تیز کی جائے ‘روشن پاکستان پارٹی
جمعہ 13 مارچ 2015 20:29
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) شمالی وزیرستان کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کے اعادے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان ‘ جماعت الاحراراور تحریک لشکر اسلام کااتحاد فکر انگیز لیکن سربراہ افواج پاکستان کا دہشتگردوں کو شکست دینے اور پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا عزم قوم کیلئے اطمینان بخش ہے جبکہ کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارکے کراچی آپریشن کو سیاسی مصلحتوں سے پاک اور آخری دہشتگرد‘ مجرم و ٹارگیٹ کلر کے خاتمے تک جاری رکھنے کی یقین دہانی کو کراچی کے شہریوں کیلئے امن کی نوید قرار دیتے ہوئے کراچی آپریشن کی رفتار تیز کرنے اور اسے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ و بلا تفریق بنانے کا مطالبہ کیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر پٹی ‘فاروق کمال ‘ سلیمان راجپوت ‘ اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور اقبال چاندنے نو حلف یافتہ چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین مولاناعبدالغفور حیدری کو کامیابی کی مبارکباد پیش کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.