نیپرا کا نوٹس، کے الیکٹرک کو بینک چارجز لینے سے روک دیا

جمعہ 13 مارچ 2015 20:20

نیپرا کا نوٹس، کے الیکٹرک کو بینک چارجز لینے سے روک دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) نیپرا نے کے الیکٹرک کو صارفین سے بینک چارجز لینے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک2007سے صارفین سے بینک چارجز وصول کر رہا ہے جس پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نیپرا نے کے الیکٹرک کو بینک چارجز لینے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا ترجمان کاکہنا تھا کہ انہوں نے عوام کی شکایات پر نوٹس لیا ہے کے الیکٹرک کا بینک چارجز لینے کا یہ اقدام درست نہیں ہے اور کے الیکٹرک کو جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے ابھی تک بینک چارجز کی مد میں عوام سے کتے پیسے وصول کیے.

متعلقہ عنوان :