پاکستان کا لیزرگائیڈڈمیزائل برق اور ’براق‘ کا کامیاب تجربہ

جمعہ 13 مارچ 2015 18:37

پاکستان کا لیزرگائیڈڈمیزائل برق اور ’براق‘ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پاکستان نے براق ڈرون اور برق نامی لیزرگائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیاہے جس کے بعد پاکستان ڈرون میزائل بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈرون اور میزائل نے کامیابی سے ٹارگٹ کو نشانہ بنایااور ہرطرح کے موسم میں کارگر ہیں ، تجربے سے دہشتگردوں کیخلاف مسلح افواج کی صلاحیت میں اضافہ ہواہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میزائل تجربے کا معائنہ کیا اور کامیاب تجربات پر انجینئرز ، سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔ آرمی چیف کاکہناتھاکہ پاکستان نے دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبو ر کرلیا، پوری قوم کو مبارکباددیتے ہیں ، یہ صلاحیت انسداددہشتگردی کی کوششوں میں اضافہ کردے گی ۔

متعلقہ عنوان :