مچھ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے کوئلہ کی صنعت تباہ اور کاروبار زندگی شدید مفلوج ہوگیا ، میونسپل کمیٹی

جمعہ 13 مارچ 2015 17:52

#مچھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) میونسپل کمیٹی مچھ کے کونسلر ماما رفیق سمالانی کونسلر و نیشنل پارٹی مچھ کے ڈپٹی آرگنائزر فضل محمد نوتیزئی نے کہا ہے کہ مچھ میں بدترین لوڈشیڈنگ عوام پر ظلم کی انتہاء ہیں مچھ صنعتی علاقہ ہے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے کوئلہ کی صنعت تباہ اور کاروباری زندگی شدید مفلوج ہوگئی ہے کوئلہ اور دیگر کاروباری زندگی سے وابسطہ سیکڑوں مزدور نان شبینہ کیلئے محتاج ہوگئے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مچھ میں گزشتہ ماہ سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے سبب کوئلہ کی صنعت اور بجلی سے منسلک دیگر کاروباری زندگی شدید مفلوج ہوگئی ہے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے درجنوں کوئلہ کی چھتیں بند ہونے سے سیکڑوں مزدور بے روز گار ہوگئے بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اسطرح رہا تو مچھ شہر صحرا میں تبدیل ہوگی انھوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مچھ کے عوامی حلقوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ بارے شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کیا تھا انتظامیہ نے مذاکرات کے دوران لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کم کرنے کا یقین دہانی بھی کرائی لیکن لوڈشیڈنگ کم ہونے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کردیا گیا کیسکو حکام عوام کی صبر کا امتحان نہ لیں عوام لوڈشیڈنگ سے دل برداشتہ ہوگئے ہیں انھوں نے دھمکی دے کہ خود ساختہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو عوام پر سڑکوں پر آجائیں گے جن کی تمام تر زمہ داری متعلقہ محکمہ کی زمہ داروں پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :