آصف علی زرداری نے مفاہمتی پالیسی ، دور اندیشی ، تحمل مزاجی اور بربادی سے ملک کو ہمیشہ سیاسی خلفشار سے بچایا ہے ،ملک اسد سکندر
جمعہ 13 مارچ 2015 17:52
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں و رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان نے کہا ہے کہ سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی مفاہمتی پالیسی ، دور اندیشی ، تحمل مزاجی اور بربادی سے ملک کو ہمیشہ سیاسی خلفشار سے بچایا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور سینیٹ چیئرمین کیلئے رضا ربانی کا انتخاب ملکی سیاسی تاریخ میں سابق صدر آصف علی زرداری کا اہم کارنامہ ہے اور انہوں نے ہمیشہ قومی اور ملک و عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کئے ہیں ۔
رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ پی پی رہنما رضا ربانی کی کارکردگی بہترین اور مثالی ہے اور ان کا سینیٹ چیئرمین کیلئے انتخاب ملک و قوم کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
تمام سیاسی جماعتوں نے متفق ہوکر جمہوری روایات میں بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے جس سے ملک میں جمہوریت اب اور زیادہ مستحکم ہوگی۔ مفاہمتی سیاست کی روایت جاری رہنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں جمہوریت کو قائم رکھنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ملکی سیاسی تاریخ کا حصہ ہے ان کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث آج پی پی ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے ۔ رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک چٹان ہے جسے جمہوری روایات برقرار رکھنے اور جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی سلامتی و بقاء عزیز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.