علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس،پرویزمشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،2اپریل کو طلب کرلیا گیا

جمعہ 13 مارچ 2015 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ صاحب خاتون شہید کے مقدمہ قتل میں عدالت نے پرویزمشرف کے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی خان نے چار صفحات پر مشتمل اپنے تفصیلی فیصلہ میں پرویزمشرف کی جانب سے دائر کی گئی چاروں درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے پرویزمشرف کے دو اپریل کے لئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچکے جمع کرائیں۔عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ اگر پرویزمشرف دو اپریل کو بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف سی Cr.PCکے سیکشن 514کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :