باکو اسٹیٹ یونیورسٹی نے صدر مملکت ممنون حسین کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کیلئے گرانقدر خدمات اور علمی و ادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری دی

جمعہ 13 مارچ 2015 17:39

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) باکو اسٹیٹ یونیورسٹی نے صدر مملکت ممنون حسین کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے لیے گراں قدر خدمات اور علمی و ادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری دی ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا بھی دورہ کیا ۔صدر مملکت نے اس اعزاز پر آذربائیجان اور باکو اسٹیٹ یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بنیاد عقیدہ، ثقافت اور مشترکہ روایات ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ شعبہ اْردو میں آکر مجھے دلی مسرت ہوئی اور یہاں کے اساتذہ جس مہارت سے اردو کی تعلیم دے رہے ہیں، وہ قابل ستائش ہے۔ صدر نے شعبہ اردو کی ترقی کے لیے یونیورسٹی کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انھوں نے شعبہ اردو کو قیمتی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ صدر مملکت نے بتایا کہ اسلام آباد میں کتابوں کی اشاعت کے سرکاری ادارے نیشنل بک فاوٴنڈیشن نے آذربائیجان کے قومی شاعر نظامی گنجوی کا شعبہ قائم کیا ہے اور اس ادارے کے زیر اہتمام ان کی کتابیں بھی شائع کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :