سکول مالکان کی جانب سے سکیورٹی کے حوالہ سے خریدا گیا اسلحہ غیر معیاری ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،عطاء الرحمن

جمعہ 13 مارچ 2015 17:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) سکول مالکان کی جانب سے سکیورٹی کے حوالہ سے خریدا گیا اسلحہ غیر معیاری ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اس بات کا انکشاف ایڈیشنل ایس پی سرگودھا عطاء الرحمن کی جانب سے ڈی پی او سرگودھا سجاد حسن خان منج کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں کیا گیا ہے‘ پولیس ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایس پی عطاء الرحمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایلیٹ فورس سکیورٹی گارڈ ٹریننگ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کئی پرائیویٹ سکولوں نے سکولوں کی حفاظت کیلئے جو اسلحہ خرید کیا ہے وہ غیر معیاری ہے جس پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ان تمام سکول مالکان کو معیاری اسلحہ لینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :