پنجاب کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بلڈنگز سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا حکم

جمعہ 13 مارچ 2015 17:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) صوبہ بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بلڈنگز سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا حکم‘ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا کے علاوہ پنجاب بھر کے 32 اضلاع میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا حکم دیا ہے حکومت نے یہ اقدام خوشاب میں پرائیویٹ سکول کی چھت گرنے کے نتیجہ میں دو بچوں کے جانبحق ہونے کے پیش نظر اٹھایا ہے‘ محکمہ تعلیم کے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں نجی سکولوں کے سرٹیفکیٹ چیک کرکے ان کی مفصل رپورٹ حکومت کو بھجوائیں اور خستہ حال پرائیویٹ سکولوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں

متعلقہ عنوان :