حکومت پنجاب کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 44 لاکھ بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ دیدیا

جمعہ 13 مارچ 2015 17:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 44 لاکھ بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ دیدیا ہے‘ یکم اپریل سے 31 اکتوبر تک بچوں کے داخلے کئے جائینگے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے محکمہ تعلیم پنجاب کو نئے تعلیمی سال 2015ءء میں صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں 44 لاکھ نئے بچوں کو داخل کرنے کا ٹارگٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پڑھا لکھا پنجاب کے مشن کو ہر حال میں پورا کیا جائیگا اس ضمن میں تمام صوبے کے اضلاع کو دیئے جانیوالے ٹارگٹ کو پورا کرنا ضروری ہوگا اور 31 اکتوبر 2015ءء تک 44 لاکھ نئے بچے سرکاری سکولوں میں داخل کرکے اپنی رپورٹ حکومت کو بھجوائینگے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے داخلہ مہم کی مانیٹرنگ کیلئے 18 مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ہر ہفتے ایک ضلع میں اچانک دورہ کرکے داخلہ مہم کا جائزہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :