کراچی: عزیر بلوچ کو پاکستان آتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو

جمعہ 13 مارچ 2015 17:14

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھاکہ پولیس کی نوکری سب سے زیادہ ذہنی دباؤ کا باعث ہے، دوسری فورسز کے پاس موجود سہولیات پولیس کو میسر نہیں ہیں اسکے باوجود ہم کراچی میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیر بلوچ کی تحویل کے معاملے پر کسی بھی قسم کے سیاسی عمل دخل سے ہمیں کوئی غرض نہیں۔ عزیر بلوچ کو پاکستان واپس لانے کی ذمہ داری ایف آئی اے کی ہے، انکی ملک آمد پر انہیں فوراً تحویل میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :