حب‘مسافر کوچز سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد

جمعہ 13 مارچ 2015 16:24

حب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر کوچز سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق حب کے علاقے میں لیڈا چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مسافر کوچوں سے 9ہزا600سمگل شدہ ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی ڈیزل 35مسافروں سے برآمد کیاگیا مسافر کوچیں مند، تربت اور گوادر سے کراچی جارہی تھیں مزید کارروائی متعلقہ انتظا میہ کر رہی ہے