مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جا مع مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی‘ قائمقام صدر چیئرمین سینٹ سمیت وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی

جمعہ 13 مارچ 2015 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جا مع مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی‘ قائمقام صدر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی‘ وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی تاہم ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری اس موقع پر وہاں موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد کے خطیب نے اچانک مولانا فضل الرحمن کو نماز جمعہ کا خطبہ پڑھانے کی دعوت دی مولانا فضل الرحمن نے نماز جمعہ کی امامت کرائی اور ان کی امامت میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی‘ وفاقی وزراء‘ ارکان پارلیمنٹ ‘ سینٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین نے نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی تعمیر و ترقی ‘ خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔