جعفرآباد میں تین روزہ پولیو مہم شروع

جمعہ 13 مارچ 2015 16:14

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد زید بن مقصود تین روزہ پولیو مہم کے افتتا ح پر کہا ہیکہ پو رے ملک کی طرح 16ما رچ سے تین روزہ پولیو مہم جعفرآباد میں بھی شروع ہو رہی ہے ڈی سی آفس میں پو لیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈی سی جعفرآباد زید بن مقصود کا کہنا تھا تین روزہ پو لیو مہم کے دوران ضلع بھر کے پا نچ سا ل کے ایک لاکھ 82ہزار 344بچوں کو پو لیو مہم کے قطرے پلا ئے جا ئیں گیاس مہم میں 474میل اور فیمیل ٹیمیں کام کریں گی جبکہ تما م پولیو ورکرز کیلئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے افراد سے پولیو مہم کے دوران بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :