ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق

جمعہ 13 مارچ 2015 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ملک بھر میں اب تک سات کروڑ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی جاچکی ہے، چئیرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سم ویری فکیشن کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی سالانہ رپورٹ دو ہزار چودہ کے مطابق ملک میں اس وقت تیرہ کروڑ ننانوے لاکھ سمیں ایکٹیویٹ ہیں۔

(جاری ہے)

سیلولر کمپنیز کی جانب سے اب تک سات کروڑ سموں کی تصیق کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔ پی ٹی اے کے چیف ڈاکٹر اسمعیل شاہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سم کی ری ویری فیکیشن کی تاریخ میں بارہ اپریل تک توسیع کردی ہے، تاہم اس حتمی تاریخ کو مزید آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ سیلولر کمپنیز کی جانب سے مشتبہ سمیں حتمی تاریخ سے پہلے ہی بلاک کر دی جائیں گی۔