کراچی،ہڑتال ، صنعتی سرگرمیاں معطل ہونے سے معیشت کو5 ارب روپے کا نقصان

جمعہ 13 مارچ 2015 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) شہر قائد میں ہڑتال کے باعث تجارتی و کاروباری اور صنعتی و پورٹ سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث ملکی معیشت کو 5 ارب روپے مالیت سے زائد کا نقصان پہنچا۔ کراچی میں احتجاج و ہڑتال کے باعث بیشتر تجارتی و کاروباری مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔

(جاری ہے)

شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی سے اندرون ملک سامان کی ترسیل بھی بند رہی اور شہر کی صورتحال کے باعث پورٹ سرگرمیاں بھی متاثر رہی جبکہ صنعتوں میں ملازمین کی حاضری میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

شہر کے ساتوں صنعتی علاقوں میں خام مال کی ترسیل بھی ممکن نہ ہوسکی۔ جس کے باعث صنعتی پیدوار 50 فیصد تک گھٹ گئی۔ سائیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی کے مطابق شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث دو سے ڈھائی ارب روپے مالیت کا صنعتی پیدواری نقصان ہوا۔ جبکہ شہر میں ٹرانسپورٹ سمیت تجارتی و کاروباری اور دیگر معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے سے ملکی معیشت کو تقریباً 5 ارب روپے مالیت سے زائد کا نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :