پاکستان سٹیل کو96 کروڑ روپے کی رقم نیشنل بینک کے اکاوٴنٹ میں منتقل

جمعہ 13 مارچ 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) وزارتِ خزانہ نے پاکستان اسٹیل کو96 کروڑ روپے کی رقم نیشنل بینک کے اکاوٴنٹ میں منتقل کردی۔

(جاری ہے)

رقم کی وصولی کے بعد پاکستان اسٹیل نے ادارے کے ملازمین کو نومبر اور دسمبردوہزار چودہ کی تنخواہوں کی پے سلپ جاری کرنے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے بینک اکاوٴنٹس میں دو ماہ کی تنخواہ فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ اٹھائیس فروری دوہزار پندرہ کو ای سی سی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :