سٹیل ملزکی پیداواری صلاحیت 60 فیصد تک پہنچ گئی

جمعہ 13 مارچ 2015 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) چھ سال بعد پاکستان اسٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت ساٹھ فیصد تک پہنچ گئی، حکام کا کہنا ہے رواں ماہ خام مال آنے سے پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیل ملز کے ترجمان کے مطابق اپریل دوہزار چودہ میں ادارے کی پیداواری صلاحیت صرف ایک اعشاریہ چار فیصد تھی، جبکہ تھرمل پاور پلانٹ سے اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی تھی، لیکن ایک سال کے دوران انتظامی تبدیلوں کی بدولت نہ صرف پیداوار ساٹھ فیصد تک پہنچ گئی، بلکہ بجلی کی پیداوار بھی پچاس میگاواٹ ہوگئی، ترجمان کے مطابق اسٹیل مل کے اسٹاک یارڈ میں خام مال کا وافر ذخیر ہ موجود ہے، جبکہ رواں ماہ مزید بحری جہاز ہزاروں ٹن خام مال لے کر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوں گے، جس سے پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔