ایف ایس آر یو کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل
جمعہ 13 مارچ 2015 16:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ایل این جی ٹرمینل آپریٹر نے مائع قدرتی گیس کو گیس میں تبدیل کرنے کے لیے فلوٹنگ اسٹوریج ری گیس فکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کردیا ۔
(جاری ہے)
ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹرمینل آپریٹر کے ساتھ حکومت کے معاہدے کا نفاذ ہونے میں بیس روز باقی رہ گئے، معاہدے کے تحت ایل این جی ٹرمینل کو اکتیس مارچ تک ایل این جی کی درآمد کے لیے دستیاب ہونا ہے، اگر ٹرمینل تیار نہ ہو تو ٹرمینل آپریٹر پر جرمانہ ہوگا، دوسری صورت میں ٹرمینل مکمل ہونے کے باوجود حکومت ایل این جی درآمد نہ کرسکی تو پھر حکومت ٹرمینل آپریٹر کو یومیہ دو کروڑ چوہترلاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کا مسودہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے تاہم یہ معاہدہ ہونے میں مزید سات سے دس روز لگ سکتے ہیں کیونکہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کے بعد پاکستان میں ایل این جی کی ادائیگیوں کا طریقہ کار بھی تیار کرنا ہوگا، اس طرح دس روز کی تاخیر کی صورت میں حکومت کو ستائیس کروڑچوہترلاکھ روپے تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
-
انٹر بینک میں جمعہ کورو پے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر گئی
-
کستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کے روز کاروباری اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہی
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.