ایل این جی کی درآمد ، ٹرمینل آپریٹر کے ساتھ معاہدے کا نفاذ ہونے میں20 روز باقی

جمعہ 13 مارچ 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ایل این جی کی درآمد کیلئے ٹرمینل آپریٹر کے ساتھ حکومت کے معاہدے کا نفاذ ہونے میں20 روز باقی رہ گئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت ایل این جی ٹرمینل کو اکتیس مارچ تک ایل این جی کی درآمد کے لیے تیار کیا جانا ہے، اگر ٹرمینل تیار نہ ہوا تو ٹرمینل آپریٹر پر جرمانہ ہوگا، دوسری صورت میں ٹرمینل مکمل ہونے کے باوجود حکومت ایل این جی درآمد نہ کرسکی تو پھر حکومت ٹرمینل آپریٹر کو یومیہ دو کروڑ چوہترلاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کا مسودہ حتمی شکل اختیار کرچکا ہے تاہم یہ معاہدہ ہونے میں مزید سات سے دس روز لگ سکتے ہیں کیونکہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کے بعد پاکستان میں ایل این جی کی ادائیگیوں کا طریقہ کار بھی تیار کرنا ہوگا، اس طرح دس روز کی تاخیر کی صورت میں حکومت کو ستائیس کروڑچوہترلاکھ روپے تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :