حکومت کا مختلف بینکوں سے قرضوں کا حجم 10 کھرب سے تجاوز

جمعہ 13 مارچ 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)کمزور مالی انتظام کے باعث رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران حکومت کا مختلف بینکوں سے قرضوں کا حجم دس کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمزور مالی انتظام اور ٹیکس وصولی میں کمی کے باعث حکومت کو بجٹ خسارے میں اضافے کا سامنا ہے، حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران مختلف بینکوں سے دس کھرب انتیس ارب روپے سے زائد قرضے حاصل کئے، گذشتہ مالی سال اس عرصے میں تین سو اٹھارہ ارب روپے قرضہ لیا تھا۔

حکومت نے مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کے لیے اسٹیٹ بینک سے تین سو سرسٹھ ارب روپے قرضہ لیا، جبکہ جاری مالی سال کے دوران اب تک چار سو چونتیس ارب روپے قرضہ واپس کردیا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں پر بڑھتا انحصار حکومت کی ٹیکس وصولی میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔