آئرلینڈ کیخلاف میچ کھیلنے کا کوئی خوف نہیں،مشتاق احمد

جمعہ 13 مارچ 2015 15:20

آئرلینڈ کیخلاف میچ کھیلنے کا کوئی خوف نہیں،مشتاق احمد

ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کیخلاف میچ کھیلنے کا کوئی خوف نہیں، دوہزارسات میں کیا ہوا تھا ذہن میں ہے نہ یاد رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم میں ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ یاسرشاہ اوراحسان عادل کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، انہیں اگلے میچزمیں موقع مل سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت اورویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم وننگ ٹریک پرآچکی ہے، ٹیم کوخود پرپورا بھروسہ ہے اور کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم ہیں،مشتاق احمد نے مزید کہا کہ آئرلینڈ کیخلاف کھیلنے میں کوئی خوف نہیں، دوہزارسات ورلڈ کپ میں کیا ہوا تھا ذہن میں ہے نہ یاد رکھنا چاہتے ہیں، سابق لیگ اسپنرپرامید ہیں کہ پاکستان آئرلینڈ کوہرا کرکوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔