شادی کے لیے بھی امتحان ضروری، ریاضی میں کمزور لڑکے کو دلہن سے ہاتھ دھونا پڑا

جمعہ 13 مارچ 2015 15:04

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء): نئی دہلی میں ریاضی میں کمزور ہونے کے باعث لڑکے کو دلہن سے ہاتھ دھونا پڑا، خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ واقعہ رواں ہفتے بدھ کو اتر پردیش کے شہر کان پور کے انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع رسول آباد گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک ہندو لڑکی نے شادی سے صرف اس لیے انکار کر دیا کیونکہ لڑکا ریاضی میں کمزور تھا، لڑکی نے شادی کی رسم سے قبل اپنے دولہے کا امتحان لیا جس میں دولہے نے سوالات غلط حل کیے تو دولہن نے شادی کی تقریب سے واک آؤٹ کر دیا، لڑکی نے لڑکے سے پوچھا تھا 15 جمع 6 کتنے ہوتے ہیں جس پر لڑکے نے جواب دیا 17 جو کہ بالکل غلط تھا.

(جاری ہے)

لڑکی کے والد کا کہنا تھا برکے والوں نے لڑکے کی تعلیم سے ہمیں لا علم رکھا کیونکہ یہ سوال پہلی جماعت کا طالبعلم بھی حل کر سکتا تھا، پولیس افسر کمار کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے مابین مصالحت کروانے کے بعد شادی میں دئے گئے تحائف اور زیورات کو واپس کر وادیا گیا ہے، دلہن نے بھی اپنے والد کے مترادف موقف دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ شادی نہیں کرنی جبکہ گذشتہ ماہ بھی ہندوستان سے ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا تھا جس میں شادی کی تقریب میں دولہے کو دورہ پڑنے پر لڑکی نے شادی میں آئے مہمان سے شادی کر لی تھی. ہندوستان میں رشتے ماں باپ کی مرضی سے طے کیے جاتے ہیں اور لڑکا لڑکی کے مابین انڈرسٹینڈنگ نہیں ہو پاتی جو کہ ایسے واقعات کو جنم دیتے ہیں.