پنجا ب حکو مت نے کوکنک آئل ملز انتظامیہ کی جانب سے گھی اور آئل کی قیمتیں کم کرنے سے انکار پر ملک بھر میں اس کی سیل اور پیلائی بند کر دی

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہنگے داموں گھی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری

جمعہ 13 مارچ 2015 15:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پاکستان کی سب بڑی کوکنک آئل ملز انتظامیہ کی جانب سے گھی اور آئل کی قیمتیں کم کرنے سے انکار پر حکومت نے فیصل آبادسمیت ملک بھر اس کی سیل اور پیلائی بند کر دی ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہنگے داموں گھی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مختلف برانڈز کے ویجٹیبل گھی اور خوردنی تیل کے ایسے چھ ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں جو گھی اور کوکنگ آئل کی کم کردہ نئی قیمتوں سے زائد نرخوں پر گھی فروخت کر رہے تھے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

13مارچ۔2015ء کے مطابق پاکستان کی سب بڑی کوکنک آئل ملز(کشمیربناسپتی ملز ) کی انتظامیہ نے حکومت احکامات پر عمل کرنے انکار کیا تھا،جبکہ ملک بھر تمام کی برانڈز کے ویجٹیبل گھی اور خوردنی تیل ملز کے مالکان نے خام مال کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے بعد حکومتی اعلان پر عمل کرتے ہوئے قیمتیں کم کردی تھی بتایا گیا ہے کہ کشمیر آئل اورگھی کی قیمت دیگر برانڈز کے ویجٹیبل گھی اور آئل کی قیمت 30روہے فی کلو گرام زائد وصول کی جارہی تھی گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقامی گھی ملز کے نمائندوں اور ڈیلرز سے میٹنگ کرکے انہیں گھی کی کم کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے مگر کشمیربناسپتی ملز کی انتظامیہ نے فیصلے کو مستردکردیا جس کے ضلعی انتظامیہ نے کشمیربناسپتی ملزسپلائی کو مارکیٹ میں بند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے تمام برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو گرام کم کرنے اعلان کیا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب گھی ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔میاں شہبازشریف کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقامی گھی ملز کے نمائندوں اور ڈیلرز سے میٹنگ کرکے انہیں گھی کی کم کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے ۔

دریں اثناء حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی کم کردہ نئی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گھی اور کوکنگ آئل کے خام مال کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی فوائد عوام تک پہچائے جائیں گے ۔اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کر دیا گیا ہے جو چھاپے مار کر قیمتوں کو چیک کر رہے ہیں ۔